Nojawan Urdu Muhaqaq Ku Nam Khat Dr Tahir Nawaz نوجوان اردو محقق کے نام خطوط طاہر نواز
SKU: 14251963382

Nojawan Urdu Muhaqaq Ku Nam Khat Dr Tahir Nawaz نوجوان اردو محقق کے نام خطوط طاہر نواز

Sale price$202.50 Regular price$225.00
Save 10%

Shipping Estimate
USA
  • USA
  • CAN

Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 8 - Jul 13

Promo Codes Available:

For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15

Description

Nojawan Urdu Muhaqaq Ku Nam Khat Dr Tahir Nawaz نوجوان اردو محقق کے نام خطوط طاہر نواز" " " ISBN 9786273003023 Pages 128

تحقیق محض اکیڈیمک تقاضا ہی نہیں بلکہ فکری کردار کی تعمیر کا ایک طویل اور پر عزم سفر ہے۔ نوجوان اردو محقق کے نام خطوط " دور حاضر کے تحقیقی چیلنجز کے تناظر میں لکھے گئے ہیں۔ کیونکہ عجب نہیں کہ جس " تحقیق " کو ہم صرف رسمی تقاضا سمجھتے ہیں، وہ اپنی گہرائی میں طریقہ کار کی پیچیدگیوں اور تکنیکی مہارتوں کے غیر مکشوف امکانات رکھتی ہو؟ اردو میں تحقیق کو عام طور پر سادہ اور آسمان سمجھ کر تعریفات اور تشریحات تک محدود کر کے اس کی حقیقی وسعت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ادبی تحقیق میں نتائج کا درست حصول ایسی تحقیقی مہارتوں کے درست استعمال سے ممکن ہے جو ہمیں بظاہر یکجا بیانیوں کے نیچے چھپے ہوئے تناؤ، اندرونی تضادات، اور حیران کن تخلیقی عناصر کو آشکار کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

اردو میں محض نظریاتی طریقہ کار پر مواد کی موجودگی کے باوجود، عملی اطلاق اور معیاری منہا جیاتی حل کے درمیان آج بھی ایک واضح اور اہم خلا موجود ہے۔ اس خلا کے نتیجے میں ہی نوجوان محققین تحقیقی موضوع کے درست انتخاب خاکے کی مؤثر ساخت، اور صنف کے مطابق تحقیقی طریقہ کار کی تکنیکی پیچیدگیوں کو غیر دریافت شدہ چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ کتاب اس خلا کو پر کرنے کے لیے ایک عملی اقدام ہے، جس کا مقصد اردو محقق کو غیر مؤثر روایات سے آزاد کرانا ہے۔ اس سلسلے میں خاص طور پر ان موضوعات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے جو علمی و ادبی تحقیق کی بنیاد ہوتے ہیں، جن میں تحقیقی موضوع کا انتخاب، ایک منطقی اور جامع تحقیقی خاکہ کی تشکیل، اور مختلف اصناف پر تحقیق کے لیے درکار طریقہ کار اور اس کا اطلاق شامل ہیں۔ یہ مباحث محقق کے کردار کو علم کی روح کے امین کے طور پر مستحکم کرتے ہیں، جہاں مہارت اور دیانت داری ہی کام کے وقار کی ضمانت بنتی ہے۔

کتاب کو قابلِ فہم بنانے کے لیے مکتوبی طرز نگارش اختیار کیا گیا ہے۔ یہ طریقہ کار براہ راست اور غیر مبہم خطاب کو ممکن بناتا ہے، جس سے محقق کو علمی ذمہ داری کا احساس گہرائی سے ہوتا ہے۔ ان خطوط کا مطالعہ محقق کو نہ صرف روایت کے علمی ورثے کو سمجھنے کے قابل بناتا ہے بلکہ اسے جدید فکری تقاضوں اور نئے سوالات اٹھانے کی جرات بھی فراہم کرتا ہے۔

محقق کا قلم ایک علمی وراثت کا ذریعہ ہوتا ہے، جسے وقار کے ساتھ پیش کرنا لازمی ہے۔ یہاں بیان کردہ اصولوں کا اطلاق صرف تعلیمی اسناد کے حصول تک محدود نہیں، بلکہ فکری دیانت داری، دلائل کی وضاحت، اور تنقیدی فکر کی یہ اقدار زندگی کے ہر شعبے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان اصولوں پر عمل آوری محقق سے فردی اجتہاد اور فکری خود مختاری کا تقاضا کرتی ہے۔ چونکہ علمی میدان میں درست منہا جیاتی حل کی جستجو اکثر ایک انفرادی ذمہ داری کا راستہ ہوتی ہے، محقق کو اپنی ذاتی رائے اور غیر مصدقہ طریقوں کے خلاف سخت علمی موقف اپنانا پڑتا ہے۔ اس کتاب میں یہ سکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ دورانِ تحقیق چیلنجز کا مقابلہ کیسے کیا جائے، اور کس طرح اس انفرادی جد وجہد کو تکنیکی آزادی اور اعتماد میں تبدیل کیا جائے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں محقق روایت اور جدید منبج کے درمیان اپنے فکری پل خود تعمیر کرتا ہے ، اور اس کا کام محض ایک مقالہ نہیں، بلکہ قابل اطلاق اور جرات مندانہ تحقیق کا مظاہرہ بن جاتا ہے۔ یہ کتاب ہر اس فرد کے لیے ایک اہم علمی وسیلہ ہے جو اپنے علم کو خالص اور اپنے خیالات کو مؤثر رکھنا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر طاہر نواز

ISBN 9786273003023

Pages 128 

Shipping Notes
  • Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
  • Except Preorder products are shipped in 48 hours.
  • Delivery to the USA:
  1. Standard Shipping : 3-10 business days
  • If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
  • We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
  • Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
  • To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
  • Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy
SKU: 14251963382

Discover Niche Categories That Outsell

Top-Converting Item to Boost Your Average Order

4.2 ★★★★★
Based on 2087 reviews
Sort
Highest Rating
Newest First
Oldest First
Product Reviews
T
Verified Purchase
trey
Omaha, US
★★★★★ 1
Tiny Cheap Toy
Style: Coconut Tree, Style: Coconut Tree
It is way smaller than advertised and is maybe worth $0.50 cents. Only appropriate for toy breeds who do NOT chew.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on September 24, 2024
C
Verified Purchase
Caitlin
West Palm Beach, US
★★★★★ 1
TINY!!!
Style: Coco-Nut, Style: Coco-Nut
This toy is about 3 inches. My dogs would eat it in one bit. It got returned.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on April 7, 2022
P
P. C
Louisville, US
★★★★★ 2
Tiny for a dog toy.
Style: Coconut Tree, Style: Coconut Tree
Much smaller than ad images would lead you to believe. I honestly thought the package was empty.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on March 4, 2026
P
Verified Purchase
Pat
Draper, US
★★★★★ 5
Absolute favorite toy for almost a year
My dog’s favorite toy for almost a year. It has held up amazingly. I’m sad it’s no longer available. Please bring it back!
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on April 29, 2026
V
Verified Purchase
Van Wanggaard Racine Wi
Massapequa, US
★★★★★ 5
Very well made!
Size: Small, Color: Bunny
This toy is great! Two squeakers and made to last even my Airedale. He doesn’t want to put it down.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on March 14, 2026

recommand products